World Shia Forum

Identity, Equality, Unity

Responsibilities of Pakistan’s Shia Muslims – by Laibaah

Source: Pakistan Blogzine

Related post: What can Pakistan’s Shias do to save themselves from further killings? – by Laibaah


آج کے دور یزیدی میں شیعہ مسلمانوں کی ذمہ داریاں 

آج کے دور میں شیعہ قوم پر، ہر شیعہ فرد پر لازم ہے کہ اپنے ، اپنے خاندان اور اپنی قوم کے تحفظ کے لیے لائسنس یافتہ اسلحہ خریدے اور بوقت ضرورت استعمال کرے – ہم ناجائز اسلحہ رکھنا اور بلا وجہ تشدد کے خلاف ہیں لیکن حلال کی کمائی سے اسلحہ خریدنا ، حکومت سے اس کا لائسنس حاصل کرنا اور دہشت گردوں کے حملے کے وقت اس کا استعمال کرنا ہمارا قانونی حق ہے اور شرعی طور پر واجب بھی – یہ سنت امام مظلوم بھی ہے کہ تلوار کو اپنے دشمنوں کے خلاف استعمال کیا جائے – شیعہ نوجوانوں کو قانونی طور پر اسلحہ حاصل کر کے اس کی مکمل تربیت حاصل کرنا چاہیے – اس اسلحے سے ہم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں سے نہ صرف شیعہ قوم بلکہ دوسرے معصوم پاکستانیوں جن میں بے گناہ سنی ، احمدی، مسیحی وغیرہ شامل ہیں کا تحفظ بھی کر سکتے ہیں

ہمیں اس امر کا احساس کرنا ہے کہ آج نہ مقتول کا صحیح تعین ہو رہا ہے نہ ہی قاتل کا – مقتول کا تعین صرف اور صرف شیعہ ہے – ہمیں کوئی ہماری زبان یا نسل (پشتون، پنجابی، مہاجر ، ہزارہ وغیرہ) کی وجہ سے نہیں مار رہا – آج شیعوں کو صرف ان کے عقیدے کی پاداش میں قتل کیا جا رہا ہے – اپنے اس تشخص کو کبھی فرموش نہ کریں نہ کسی کو شیعہ قوم کی قربانیوں پر نسلی یا لسانی پردہ ڈالنے دیں – شیعہ قوم کے قتل پر پردہ ڈالنے والے آئ ایس آئ اور سپاہ صحابہ کے ایجنٹ ہیں ان سے ہوشیار رہیں

اس کے ساتھ ساتھ ہم نے ان مولویوں سے بھی ہوشیار رہنا ہے جو قاتلوں کی صحیح نشاندہی نہیں کر رہے – اس بات کو غور سے سمجھ لیجئے کہ آج شیعہ قوم کے قتل کی سو فی صد کار وائیوں میں انتہا پسند دیوبندی ملوث ہیں جو وہابی نہیں. پاکستان میں شیعوں کے قتل میں وہابیوں کا کوئی براہ راست کردار نہیں – ہاں سعودی عرب کی امداد ضرور آ رہی ہے لیکن مارنے والے وہابی نہیں، دیوبندی ہیں، اس فرق کو اچھی طرح سمجھ لیں – پاکستان میں وہابیوں کی تنظیمیں جماعت الدعوه ، جمیعت اہلحدیث وغیرہ شیعوں کے قتل میں ملوث نہیں – شیعوں کے قتل میں سپاہ صحابہ، جیش محمد، جنداللہ وغیرہ ملوث ہیں جو سب کی سب دیوبندی ہیں-  – لیکن تمام دیوبندی دہشت گرد نہیں، دیوبندیوں کی اکثریت بریلویوں ، احمدیوں، شیعوں، سلفیوں کے طرح امن پسند ہے – یہ فقط آئ ایس آئ کے برین واشڈ جہادی دیوبندی ہیں جو شیعوں کا قتل عام کر رہے ہیں– ان دہشت گرد دیوبندی جماعتوں کے پیچھے امریکہ نہیں بلکہ پاکستان کی فوج کا ہاتھ ہے جو ان جماعتوں کے ذریعہ سے افغنستان ، انڈیا وغیرہ میں اپنے جہادی مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے – اس لیے شیعوں کے قتل کی ذمہ داری وہابیوں یا امریکہ پر ڈالنا حقیقت میں اصلی قاتلوں سے توجہ ہٹانا ہے

ہم ایک مثال سے اپنی بات واضح کرتے ہیں  – پاکستان میں ایرانی ملاؤں کے اندھے مقلدین نے ہمیشہ حماس کا ساتھ دیا ہے اور اس کے حق میں مظاہرے کیے ہیں اور درجنوں شہادتیں پیش کی ہیں -کیا آپ کو معلوم ہے کے حماس ایک متعصب فرقہ وارانہ شیعہ دشمن تنظیم ہے جس نے اس سال شیعوں کی چہلم کی مجلس پر حملہ کیا اور متعدد شیعوں کو زخمی اور گرفتار کر لیا – پس تمام پاکستانی شیعہ حضرت سے میری گزارش ہے کہ خدارا ہزارہ قوم پرستوں اور ایرانی ملاؤں کے چنگل سے نکلیں – قاتل اور مقتول کا واضح تعین کریں – مقتول شیعہ ہیں اور قاتل پاکستان کی فوج کے حمایت یافتہ دیوبندی دہشت گرد ہیں – لیکن تمام دیوبندی دہشت گرد نہیں، دیوبندیوں کی اکثریت بریلویوں ، احمدیوں، شیعوں، سلفیوں کے طرح امن پسند ہے – یہ فقط آئ ایس آئ کے برین واشڈ جہادی دیوبندی ہیں جو شیعوں کا قتل عام کر رہے ہیں – شیعہ قوم کے دفاع کے لیے مستعد اور متحد ہو جایں

عالمی سطح پر ہمیں اپنی مظلومیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جو کہ سنت سیدہ زینب ہے – ہمیں اعداد و شمار مرتب کرنے کی ضرورت ہے – مثال درج ذیل ہے

تاریخ – واقعہ کی نوعیت – جگہ – شہدا کی تعداد – زخمیوں کی تعداد – نام ، عمر، پیشہ ، جنس، مذہب، مزید تفصیل وغیرہ

پاکستان میں اس طرح کے اعداد و شمار کے لیے مندرجہ ذیل سائٹوں سے مدد لی جا سکتی ہے – کربلاے کویٹہ – شیعہ کلنگ – پولیٹیکل شیعہ – لیٹ اس بلڈ پاکستان – پاکستان بلاگزین – وغیرہ

خلاصہ

١. قاتل کا صحیح تعین
٢. مقتول کا صحیح تعین
٣. حفاظت کے لیے لائسنسی اسلحہ اور اس کی تربیت اور حسب ضرورت استعمال
٤. شیعہ مقتولین اور مجروحین کے مکمل (ہفتہ وار، ماہوار ، سالانہ ) اعداد و شمار
٥. ملکی اور بین الاقوامی میڈیا میں بھرپور تشہیر
٦. دیگر مظلوم اور مقہور قوموں (طالبان مخالف پشتون، بلوچ، احمدی، مسیحی، بریلوی وغیرہ) سے بھرپور رابطہ ، ایک دوسرے کی اخلاقی حمایت

خدا آپ کا حامی و ناصر ہو

——-

سپاہ صحابہ کے پیچھے اور کوئی نہیں پاکستان کی فوج خاص طور پر آئ ایس آئ ملوث ہے – کون ہے جو پولیس کو منع کرتا ہے کہ شیعوں کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرے – کون ہے جو پراسیکیوشن کو روکتا ہے کہ سپاہ صحابہ کے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف ثبوت عدالت میں پیش نہ کرے – کون ہے جو مقتولین کے ورثا پر براہ راست اور خفیہ طریقوں سے دباؤ ڈالتا ہے تاکہ کیس اپنی موت آپ مر جائیں – کون ہے جو عدالت میں ججوں پر دباؤ ڈالتا ہے تاکہ گرفتار شدہ دہشت گرد رہا ہو جائیں – کس کے جہادی کیمپوں میں جدید ترین اسلحے اور خود کش بمبار بننے کی تربیت دی جاتی ہے – جن انتہا پسند، تشدد پسند مدرسوں میں شیعہ کافر کی تعلیم دی جاتی ہے اور برین واشڈ قاتل تیار کے جاتے ہیں ان کو مالی، سیاسی اور جہادی امداد کون دیتا ہے – یہ صرف اور صرف پاکستان کی فوج اور اس کے خفیہ ادارے ہیں جو اپنی جہادی سرگرمیوں کی آڑ میں اندھے ہو چکے ہیں اور شیعوں کے قتل عام کی سرپرستی کر رہے ہیں

آج کے دور میں سب سے نمایاں مثال دفاع پاکستان کونسل ہے جو در اصل اتحاد قاتلین شیعہ ہے – جاگو شیعہ جاگو – اپنے دشمن کو پہچانو – امریکہ ، روس اور اسرئیل کے جھنڈے جلانا چھوڑ کر کچھ عقل کا ساتھ دو – جو لوگ تم کو مار رہے ہیں ان کے خلاف بولو – سپاہ صحابہ بھی امریکہ کے جھنڈے جلا رہی ہے تم بھی امریکہ کے جھنڈے جلا رہے ہو – قاتل اور مقتول امریکہ پر الزام دھر رہے ہیں تاکہ قتل گمنام رہے اور اصلی قاتل بچے رہیں –

تمہارا دشمن سنی نہیں، وہابی نہیں، عام دیوبندی بھی نہیں، یہودی نہیں، مسیحی یا ہندو نہیں – تمہارا دشمن تمھارے اپنے پاکستان کی فوج کے پالے ہوۓ جہادی فرقہ وارانہ برین واشڈ دیوبندی دہشت گرد ہیں – تمھارے دشمن وہ خفیہ ادارے ہیں آئ ایس آئ وغیرہ جو تمھارے قتل میں تمھارے قاتلوں کی مدد کر رہے ہیں – تمہارا دشمن وہ میڈیا ہے جو تنھارے قتل پر خاموش بیٹھا ہے – تمہارا دشمن وہ جج ہے جو سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کو رہا کر رہا ہے – تمہارا دشمن ملک کے باہر نہیں ملک کے اندر ہے – جب تک تم ایمانداری سے اور بہادری سے اس دشمن کا نام نہیں لو گے جب تک تم اس کے خلاف آواز بلند نہیں کرو گے تمہارا قتل عام ہوتا رہے گا

جب تک ہمارے دھرنے آئ ایس آئ یا فوج کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے نہیں ہوتے جب تک ہم سپاہ صحابہ مردہ باد کے ساتھ ساتھ جہادی دہشت گرد مردہ باد ، طالبان مردہ باد- دفاع پاکستان کونسل مردہ باد ، جماعت اسلامی مردہ باد، عمران خان مردہ باد- جہادی جنرل مردہ باد – جہادی جج مردہ باد اور آئ ایس آئ مرردہ باد کے نعرے بلند نہیں کرتے تب تک اسی طرح ہمارے قتل بھی ہوتے رہیں گے تذلیل بھی ہوتی رہے گی اور قاتل دندناتے بھی رہیں گے

Video: Shia Muslims need to protect themselves – by Allama Jawad Naqvi

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

Information

This entry was posted on July 28, 2012 by in Shia Genocide and tagged .
%d bloggers like this: